PPI کے بارے میں شکایت کرنے کے لئے کلیم سے متعلق کسی کمپنی کا استعمال کرنا

آپ – بلا کسی خرچ کے – خود ہی PPI کے بارے میں شکایت کر سکتے ہیں۔ لیکن معلوم کریں کہ اس کا کیا مطلب ہے – اور اس میں آپ کی کیا لاگت آئے گی – اگر آپ اپنی طرف سے کلیم کرنے کے لئے کلیم سے متعلق کسی کمپنی کو ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

 

کلیم سے متعلق کمپنیاں عام طور پر متنی پیغام یا فون کالوں کے ذریعہ لوگوں سے رابطہ کرتی ہیں، اور PPI کے بارے میں شکایت کرنے میں مدد کی پیش کش کرتی ہیں۔ وہ آپ کو یہ بتانے کے لئے اشتہار بھی دے سکتے ہیں کہ وہ کیا پیش کر سکتے ہیں۔

ان کمپنیوں کو کلیمز مینجمنٹ کمپنیز (CMCs)، کلیمز ہینڈلرز اور کلیمز فرمز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یاد رکھیں: اگر آپ نے 29 اگست 2019 آخری میعاد تک اپنے مہیاکنندہ سے شکایت نہیں کی ہے تو آپ PPI کے لیے رقم کی واپسی کا کلیم کرنے کے اہل نہیں ہوں گے – اس لیے آپ کو اپنا فیصلہ جلد سے جلد کرنا چاہیے۔

CMCs سے متعلق FCA کا ریگولیشن

FCA 1 اپریل 2019 سے CMCs کا ریگولیٹر ہو گیا ہے، جس میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جو مالی خدمات سے متعلق کلیمز دیکھتے ہیں۔

 تمام CMCs، FCA ریگولیشن کی طرف منتقل ہونے کا انتخاب نہیں کریں گی۔ کچھ CMCs کلیمز دیکھنا بند کرنے کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ اگر کوئی CMC اس تبدیلی سے پہلے آپ کا کلیم دیکھ رہی ہے، لیکن FCA کے ذریعہ نہ چلائے جانے کا انتخاب کر لیا ہے تو اسے یہ وضاحت کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا کہ 1 اپریل 2019 کے بعد اپنا کلیم کس طرح جاری رکھیں۔ 

مزید معلومات کے لیے دیکھیں کلیمز کا نظم: کیا بدل رہا ہے۔

کلیم سے متعلق کسی کمپنی کے استعمال کی لاگت

کلیم سے متعلق کمپنیوں کو پیشگی فیس وصول کرنے کی ممانعت ہے لیکن زیادہ تر ایک ایسی فیس وصول کر سکتی ہیں جو کسی بھی ایسی رقم کا 20% (پلس VAT) تک ہو سکتی ہے جو آپ کو آپ کے PPI کے لیے واپس کی جاتی ہے۔

20% فیس کا مطلب ہوگا کہ آپ کلیم سے متعلق کمپنی کو £5,000 واپس ہونے والی رقم میں سے £ 1,000 فیس (پلس VAT) ادا کریں گے، بجائے اس کے کہ پوری واپس ہونے والی رقم وصول پائیں اگر آپ اپنے طور پر شکایت کرتے ہیں۔

اگر آپ کلیم سے متعلق کسی کمپنی کے استعمال کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ شرائط و ضوابط دھیان سے پڑھ لیں اور یقینی بنائیں کہ آپ سمجھتے ہوں کہ اس میں آپ کی کیا لاگت آئے گی۔

آپ کو یہ بھی جانچ کرنی چاہئے کہ آیا کلیم سے متعلق کوئی کمپنی کلیمز مینجمنٹ ریگولیٹر (جو وزارت انصاف کا حصہ ہے) کے اتھرائزڈ بزنس رجسٹر میں منظور شدہ ہے۔

ہم PPI رقم واپسی گھوٹالوں سے بچنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے بھی معلومات فراہم کرتے ہیں، جیسے جہاں آپ اپنی طرف سے PPI کے بارے میں شکایت کرنے کے لئے کسی کو پیشگی فیس ادا کرتے ہیں لیکن وہ فی الواقع آپ کی طرف سے شکایت نہیں کرتے ہیں۔

ان چاہی کالیں یا متنی پیغامات

کلیم سے متعلق کچھ کمپنیاں، لوگوں کی طرف سے PPI کے بارے میں شکایت کرنے کی پیش کرتے ہوئے، اچانک انہیں کال کرتی یا متنی پیغامات (SMS) بھیجتی ہیں۔

ان چاہی مارکیٹنگ کالوں کو روکنے میں مدد دینے کے لیے، اپنے موبائل اور لینڈ لائن فون نمبرات کو بلا کسی خرچ کے ٹیلیفون ترجیحی خدمت (TPS)کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں۔

انفارمیشن کمشنرز آفس (ICO) تکلیف دہ کالوں اور متنی پیغامات کے بارے میں مزید معلومات رکھتا ہے (لنک خارجی ہے)، بشمول اس کے کہ ان کے بارے میں کس طرح شکایت کریں۔

کلیم سے متعلق کسی کمپنی کے بارے میں شکایت کریں

اگر آپ اس خدمت سے ناخوش ہیں جو آپ کو کلیم سے متعلق کسی کمپنی کی طرف سے موصول ہوئی ہے،بشمول اس فیس کے جو انہوں نے آپ سے وصول کی ہے یا آپ کے کلیم کے نتائج کے، تو آپ قانونی امبڈسمین کے یہاں شکایت کر سکتے ہیں۔

کلیمز مینجمنٹ ریگولیٹر کے یہاں شکایت کریں، اگر آپ کلیم سے متعلق کمپنی کے طرز عمل سے خوش نہیں ہیں، بشمول غیر متوقع کالوں یا متنی پیغامات کے، یا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وہ اتھرائزڈ بزنس رجسٹر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

GOV.UK اس بارے میں مزید معلومات رکھتی ہے کہ کلیم سے متعلق کسی کمپنی کے بارے میں کس طرح شکایت کریں۔

جو جواب آپ تلاش رہے ہیں وہ نہیں مل رہا ہے؟ ہمارا فوری جوابات والا صفحہ ملاحظہ فرمائیں یا ہم سے رابطہ کریں۔

    Call us
    Call us
    0800 101 8800
    Monday to Friday, 8am to 6pm and Saturday 9am to 1pm
    Web chat
    Web chat
    Ask us a question about PPI
    We can help you understand information about PPI
    Twitter
    Twitter
    @PPIFCA
    Official Twitter feed of the FCA
    Visit PPI on Twitter