FCA اور PPI کے بارے میں

فائنانشیل کنڈکٹ اتھارٹی (FCA) یو کے میں، بینکوں اور دیگر مہیاکنندگان سمیت، مالیاتی خدمات کی صنعت کو منضبط کرتی ہے۔

ہم ان میں سے زیادہ تر ایسے اصول مقرر کرتے ہیں جن پر یو کے میں مالیاتی بزنسیز کو عمل کرنا ہوتا ہے، بشمول اس کے کہ وہ مالیاتی مصنوعات کو کس طرح فروغ دیں اور فروخت کریں اور وہ شکایات کے ساتھ کس طرح نمٹیں۔

ہمارے اصول میں شامل ہیں:

  • صارفین کو محفوظ رکھنا
  • مالیاتی نظام کو محفوظ رکھنا اور تقویت دینا
  • مقابلہ آرائی کو فروغ دینا

PPI: ہمارا کردار

ہمیں پتہ چلا ہے کہ PPI اکثر غلط طریقہ سے فروخت کیا گیا تھا۔

ہم نے ایسے اصول بھی متعارف کرائے ہیں جن کا مطلب یہ ہے کہ گاہک شکایت کر سکتے ہیں کہ بینک یا دیگر مہیاکنندہ نے PPI کی فروخت میں بہت زیادہ کمیشن لیا تھا، لیکن انہوں نے گاہک سے اس بارے میں اس وقت نہیں بتایا تھا جب انہوں نے اسے خریدا تھا۔

ہم PPI کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں اور اسے سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں، لیکن ہم آپ کے انفرادی حالات یا شکایت کے بارے میں صلاح نہیں دے سکتے ہیں۔

ہم اس کی بھی جانچ نہیں کر سکتے کہ آیا آپ نے PPI لیا تھا یا ہم انفرادی شکایات کی نظرثانی بھی نہیں کر سکتے ہیں۔

اور اس بارے میں مزید جانکاری حاصل کریں کہ یہ کس طرح فروخت کیا گیا تھا.

ہم PPI رقم واپسی کے گھوٹالوں سے بچنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے بھی معلومات فراہم کرتے ہیں، یعنی جہاں آپ اپنی طرف سے PPI کے بارے میں شکایت کرنے کے لئے کسی کو پیشگی فیس ادا کرتے ہیں لیکن وہ شکایت نہیں کرتے ہیں۔

PPI سے متعلق شکایات کے لئے آخری میعاد

ہم نے PPI کے بارے میں شکایت کرنے کے لئے 29 اگست 2019 کی آخری میعاد مقرر کر رکھی ہے۔

پ کے بینک یا دیگر مہیاکنندہ کو آپ کی PPI سے متعلق شکایت 29 اگست 2019 تک موصول ہو جانی چاہئے – بصورت دیگر آپ کی شکایت پر غور نہیں کیا جائے گا۔

ہمیں امید ہے کہ اس آخری میعاد سے لوگوں کو کارروائی کرنے کی ترغیب ملے گی – یہ جانچ کرنے کے ساتھ ہی کہ آیا انہوں نے PPI لیا تھا اور یہ معلوم کرنے کے ساتھ ہی کہ کس طرح شکایت کریں – بجائے اس کے کہ فیصلہ کرنے کو ملتوی کردیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے 2 سال ایک معقول وقت ہے کہ آیا وہ شکایت کرنا چاہتے ہیں۔

ہم PPI سے متعلق شکایات کی آخری میعاد کے بارے میں لوگوں کو مطلع کرنے، اور دیگر معلومات اور تعاون فراہم کرنے کے لئے ایک مہم چلانے جا رہے ہیں۔

اس مہم کے لئے رقم ایسے 18 مالیاتی بزنسیز کی طرف سے فراہم کی جا رہی ہے جنہیں PPI کی فروخت کے بارے میں منجملہ سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

آپ کو جلد سے جلد کارروائی کرنی چاہئے۔ اگرچہ 29 اگست 2019، PPI سے متعلق شکایات کے لئے عمومی آخری میعاد ہے، تاہم آپ کے پاس غلط طریقہ سے فروخت کئے جانے کے بارے میں شکایت کرنے کے لئے کم وقت ہو سکتا ہے اگر آپ نے:

  • اپنے مہیاکنندہ کی طرف سے اس طریقہ کے بارے میں کوئی خط وصول کیا تھا جس طریقہ سے آپ کو PPI فروخت کیا گیا تھا – ان میں سے زیادہ تر خطوط 2012 اور 2015 کے درمیان بھیجے گئے تھے
  • اپنی اس PPI پالیسی پر بیمہ کا کلیم کیا تھا جو بیمہ کنندہ کے ذریعہ مسترد کر دی گئی تھی

اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ آپ کو کب تک شکایت کرنی ہے تو اپنے مہیاکنندہ سے جلد سے جلد مزید معلومات طلب کریں۔

ہو سکتا ہے PPI سے متعلق شکایت کی آخری میعاد لاگو نہ ہو، اگر آپ ابھی بھی کوئی PPI پالیسی رکھتے ہیں اور اس پر بیمہ کا کلیم کرتے ہیں، لیکن آپ کا کلیم مسترد کر دیا جاتا ہے۔ 

ہو سکتا ہے اس صورت میں بھی آخری میعاد لاگو نہ ہو، اگر آپ ایسے 'استثنائی حالات' کا سامنا کر رہے ہیں جن کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس محدود وقت کے اندر شکایت کرنے سے قاصر ہیں۔ فائنانشیل امبڈسمین سروس 'استثنائی حالات' کے بارے میں مزید معلومات رکھتی ہے۔

فائنانشیل امبڈسمین سروس اور شکایات

FCA انفرادی شکایات سے نہیں نمٹتی ہے۔

فائنانشیل امبڈسمین سروس مالیاتی بزنسیز اور ان کے گاہکوں کے درمیان اختلافات کا تصفیہ کرنے کے لئے ایک مفت اور آزاد خدمت ہے۔ وہ PPI سمیت، متعدد مالیاتی مسائل کے بارے میں شکایات سے نمٹ سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے بینک یا دیگر مہیاکنندہ سے شکایت کرتے ہیں اور ان کے حتمی جواب سے خوش نہیں ہیں، یا آپ 8 ہفتوں کے اندر حتمی جواب نہیں پاتے ہیں تو آپ فائنانشیل امبڈسمین سروس سے رابطہ کرنے کے خواہاں ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ فائنانشیل امبڈسمین سروس میں شکایت کرتے ہیں تو وہ یہ معلوم کرنے کے لئے آپ اور آپ کے مہیاکنندہ دونوں سے رابطہ کریں گے کہ کیا ہوا ہے، پھر فائنانشیل امبڈسمین سروس فیصلہ کرے گی کہ آیا آپ کی شکایت کو برقرار رکھا جائے۔

آپ 29 اگست 2019 کی آخری میعاد کے بعد فائنانشیل امبڈسمین سروس میں شکایت کرنے کے اہل ہوں گے اگر:

  • آپ کے بینک یا دیگر مہیاکنندہ کو آپ کی شکایت 29 اگست 2019 سے پہلے موصول ہو چکی ہے
  • آپ بینک یا دیگر مہیاکنندہ کی طرف سے اپنا حتمی جواب وصول پانے کے 6 مہینوں کے اندر فائنانشیل امبڈسمین سروس میں شکایت کرتے ہیں

اس بارے میں مزید جانکاری حاصل کریں کہ آپ کے ذریعہ PPI کے بارے میں شکایت کئے جانے کے بعد کیا ہوتا ہے۔

FSCS اور وہ بزنسیز جو دیوالیہ ہو جاتے ہیں

FCA ان مالیاتی بزنسیز کے گاہکوں کے لئے معاوضہ کی اسکیم نہیں ہے جو دیوالیہ ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو PPI غلط طریقہ سے کسی ایسے مہیاکنندہ نے فروخت کیا تھا جو بزنس سے نکل گیا ہے تو آپ فائنانشیل سروسیز کمپینزیشن اسکیم (FSCS) میں کلیم کر سکتے ہیں  – معلوم کریں کہ آیا FSCS مدد کر سکتی ہے۔.

اگر آپ یو کے میں کسی ایسے غیر منظور شدہ مالیاتی بزنس کے گاہک ہیں، یا تھے، جو اب موجود نہیں ہے اور FSCS سمجھتی ہے کہ وہ 'غیر موجود' قرار دیا جا چکا ہے تو فائنانشیل سروسیز کمپینزیشن اسکیم (FSCS) آپ کی بھرپائی کر سکتی ہے۔

Call us
Call us
0800 101 8800
Monday to Sunday, 8am to 10pm
Web chat
Web chat
Ask us a question about PPI
We can help you understand information about PPI
Twitter
Twitter
@PPIFCA
Official Twitter feed of the FCA
Visit PPI on Twitter